وفاقی محصولات کے بارے میں معلومات

 

کسی بھی زبان میں محصول سے متعلق معلومات سمجھنے میں پریشانی ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کی ترجیح شدہ زبان میں معلومات دستیاب نہیں ہیں تو مزید پریشانی ہو سکتی ہے۔

ہم آپ کو مزید زبانوں میں محصول سے متعلق وسائل فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اس دوران، ہم نے یہ ہدایت نامہ تشکیل دیا ہے تاکہ آپ کو وہ معلومات جاننے میں مدد مل سکے جن کی آپ کو اپنے محصولات ادا کرنے اور وفاقی ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے لیے ضرورت ہے۔

اس صفحے پر زیادہ تر لنکس انگریزی مواد پر لے جاتے ہیں۔

اس صفحے پر آپ کو ان موضوعات پر معلومات ملیں گی:

بحیثیت محصول دہندہ آپ کے حقوق

ہر محصول دہندہ کے پاس بنیادی حقوق کا ایک دستہ ہے جس سے انہیں IRS سے نمٹنے کے دوران واقف ہونا چاہیئے۔ محصول دہندگان کی IRS سے رابطے کے دوران اپنے حقوق سے آگاہی میں مدد دینے کے لیے، ایجنسی نے انہیں Publication1PDF میں ان کی نشاندہی کی ہے، بحیثیت محصول دہندہ آپ کے حقوق۔

کسے فائل کرنے کی ضرورت ہے

زیادہ تر امریکی شہری اور زیادہ تر وہ لوگ جو ریاستہائے متحدہ میں کام کرتے ہیں انہیں اس آمدنی پر محصولات ادا کرنے کی ضرورت ہے جو طے شدہ کم از کم رقم سے زیادہ ہے۔ یہاں تک کہ اگر آپ کی آمدنی کم از کم کی حد سے بھی کم ہے، تب بھی آپ کو اپنے محصولات فائل کرنے پڑ سکتے ہیں۔ یہ جاننے کے لیے کہ آپ کو ٹیکس ریٹرن فائل کرنا چاہیئے یا نہیں ملاحظہ کریں کیا مجھے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی ضرورت ہے (انگریزی میں)۔

ملازمین جو ایک فارم W-2 وصول کرتے ہیں

اگر آپ کاروبار کے لئے کام کرتے ہوئے اجرت کماتے ہیں، تو آپ کے آجر کو آپ کو فارم W-2، اجرت اور محصول دستاویز دینی چاہیئے، جو آپ کی تمام مجموعی آمدنی اور ودہولڈنگ کو ظاہر کرتی ہے۔ اگر آپ فارم W-2 وصول کرتے ہیں، تو آپ ٹیکس ریٹرن فائل کر سکتے ہیں کیونکہ آپ کے آجر نے آپ کے لیے محصولات ادا کئے، اور آپ نے جتنا ادا کیا ہے اس سے کم محصول کے مقروض ہیں۔

عارضی معیشت کے محنت کش

عارضی معیشت کے محنت کش طلب کی بنیاد پر کام، خدمات یا اشیاء فراہم کر کے روزگار کماتے ہیں، اکثر و بیشتر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے جیسے ایک ایپ یا ویب سائٹ۔ اس قسم کے کام سے حاصل ہونے والی آمدنی پر آپ کو لازمی طور پر محصول ادا کرنا چاہیئے۔ عارضی معیشت محصول مرکز (انگریزی میں) محصولی قوانین کے مطابق آپ کو مطلوبہ معلومات فراہم کرے گا۔

آزاد پیشہ

آپآزاد پیشہ (انگریزی میں) ہیں اگر ذیل میں سے کسی کا بھی آپ پر اطلاق ہوتا ہے:

  • آپ واحد مالک یا خود مختار ٹھیکے دار کے طور پر تجارت یا کاروبار کرتے ہیں
  • آپ کسی شراکت داری کے رکن ہیں جو تجارت یا کاروبار کرتی ہے
  • آپ بذاتِ خود کاروبار سے وابستہ ہیں (بشمول جز وقتی کاروبار)

اگر آپ آزاد پیشہ ہیں، تو آپ کو انکم ٹیکس ادا کرنے کی ضرورت ہے، لہٰذا آپ کو عمومی طور پر سالانہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی ضرورت ہے اور ہر سہ ماہی پر تخمینہ لگایا گیا محصول (انگریزی میں) ادا کرتے ہیں۔

آپ کو لازماً عمومی طور پر آزاد پیشہ محصول (انگریزی میں)ادا کرنا ہے۔ یہ سوشل سیکیورٹی اور میڈی کیئر ٹیکس بنیادی طور پر ان لوگوں کے لیے ہے جو اپنے لئے کام کرتے ہیں۔ آپ کی آزاد پیشہ محصولی ادائیگیاں سوشل سیکیورٹی نظام کے تحت آپ پر ہونے والے اخراجات کا احاطہ کرتی ہیں۔ سوشل سیکیورٹی کوریج آپ کو ریٹائرمنٹ کے فوائد، معذوری کے فوائد، زندہ بچ جانے کے فوائد، اور طبّی انشورنس (میڈی کیئر) کے فوائد فراہم کرتی ہے۔

کاروباری مالکان

ہمارا چھوٹا کاروباری اور آزاد پیشہ محصول مرکز (انگریزی میں) محصول دہندگان کو محصول کی معلومات کی پیش کش کرتا ہے جو یا SR 10401040، شیڈولز سی، ای، ایف یا فارم 2106، ساتھ ہی ساتھ $10 ملین سے کم اثاثوں والے کاروباروں کو فائل کرتے ہیں۔

جب آپ اپنی آمدنی حاصل کریں تو اپنا محصول ادا کریں

جب آپ سال کے دوران آمدنی حاصل یا وصول کریں تو وفاقی انکم ٹیکس لازمی طور پر ادا ہونا چاہیئے، چاہے ودہولڈنگ (انگریزی میں) کے ذریعے یا تخمینہ لگائی گئی محصول ادائیگی (انگریزی میں)کے ذریعے۔ اگر آپ معقول محصول ادائیگی ودہولڈنگ یا تخمینہ لگائی گئی محصول ادائیگی کے ذریعے نہیں کرتے ہیں، تو آپ پر جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔

محصول ودہولڈنگ

اگر آپ ملازم ہیں، تو آپ کا آجر ممکنہ طور پر انکم ٹیکس آپ کی تنخواہ سے کاٹتا ہے اور اس کو آپ کے نام سے IRS کو ادا کرتا ہے۔

آپ کی باقاعدہ تنخواہ سے جو رقم آپ کا آجر کاٹتا ہے اس کا انحصار ہوتا ہے:

  • وہ رقم جو آپ کماتے ہیں
  • وہ معلومات جو آپ اپنے آجر کو فارم W-4، ملازم کی ودہولڈنگ سرٹیفکیٹ پر فراہم کرتے ہیں

ہمارا ٹیکس ودہولڈنگ تخمینہ لگانے والا (انگریزی میں) استعمال کریں اور اپنا ودہولڈنگ جاننے اور یہ یقینی بنانے کے لیے کہ اپنا محصولی بل پورا کرنے کے لیے آپ نے کافی ودہولڈ کیا ہے۔

تخمینہ لگائے گئے محصولات

اگر آپ بذاتِ خود کاروباری ہیں، تو آپ کو تخمینہ لگائی گئی محصولی ادائیگیاں کرنے کی ضرورت ہے۔

اگر فائل کرتے وقت آپ $1,000 یا زیادہ کے مقروض ہونے کی توقع کرتے ہیں تب بھی آپ کو تخمینہ لگائی گئی محصولی ادائیگیاں کرنے کی ضرورت ہے۔ ایسا ہو سکتا ہے اگر آپ خود مختار آجر یا کاروبار میں شراکت دار ہوں، یا آپ عارضی معیشت کے محنت کش ہوں۔

اگر آپ تخمینہ لگائی گئی محصول ادائیگیاں تاخیر کا شکار ہوں تو آپ پر جرمانہ عائد ہو سکتا ہے یہاں تک کہ اگر آپ ریفنڈ کے حق دار ہوں جب آپ ٹیکس ریٹرن فائل کریں۔

آپ کو اور آپ کے خاندان کو فائل کرنا

آپ اور آپ کے خاندان کے لیے کیسے انفرادی ٹیکس ریٹرن فائل کیا جائے (انگریزی میں) معلومات حاصل کریں۔

کب فائل کیا جائے

افراد اور خاندانوں کے لیے ٹیکس فائل کرنے کے لیے ادائیگی کی آخری تاریخ عام طور پر 15 اپریل ہے۔ کب فائل کیا جائے (انگریزی میں) فائل کرنے کی آخری تاریخ میں استثنیٰ اور توسیع کے لئے ہمارا صفحہ ملاحظہ کریں۔

آپ کو کیا فائل کرنے کی ضرورت ہے

محصول دہندہ شناختی نمبر

آپ کی تمام محصول سے متعلق دستاویزات پر ایک محصول دہندہ شناختی نمبر کی ضرورت ہے۔

زیادہ تر محصول دہندہ شناختی نمبرز سوشل سیکیورٹی نمبرز ہیں۔

اگر آپ سوشل سیکیورٹی نمبر کے لیے اہل نہیں ہیں، تو آپ کو لازمی طور پر شخصی محصول دہندہ شناختی نمبر (انگریزی میں)، یا ITIN استعمال کرنا چاہیئے۔ ITINs صرف وفاقی ٹیکس فائلنگ اور رپورٹنگ کے لیے استعمال کئے جاتے ہیں۔

ایک ITIN نہیں دیتا:

فائل کیسے کیا جائے

الیکٹرانک فائلنگ

الیکٹرانک فائلن گ – یا ای-فائلنگ اس وقت کی جاتی ہے جب آپ تجارتی محصول کی تیاری کا سافٹ ویئر اپنا انکم ٹیکس ریٹرن انٹرنیٹ کے ذریعے IRS کو بھیجنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

اگر آپ اپنا ٹیکس ریٹرن ای-فائل کرتے ہیں، تو آپ اپنا ٹیکس ریفنڈ اس تاریخ کے 3 ہفتوں کے اندر جب ہم آپ کا ریٹرن وصول کرتے ہیں وصول کریں گے – یہاں تک کہ مزید تیز رفتار اگر آپ نے اپنا ریفنڈ اپنے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرانے کا انتخاب کیا ہے۔ ہمارے پاس متعدد e-file انتخابات (انگریزی میں)، بشمول مفت فائل۔

مفت فائل

آپ اپنا وفاقی انکم ٹیکس ریٹرن مفت فائل (انگریزی میں)کے ساتھ مفت میں ٹیکس کی تیاری اور فائل کرنے والے سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے تیار اور فائل کر سکتے ہیں۔

خصوصی محصول دہندگان

فوج اور پنشن یافتگان فوجی

ریاستہائے متحدہ امریکہ کی مسلّح افواج کے ارکان اور پنشن یافتگان فوجیوں کے پاس خصوصی محصول حالات اور فوائد ہیں – بشمول MilTax تک رسائی، ایک پروگرام جو عام طور پر مفت ٹیکس ریٹرن کی تیاری اور فائل کرنے کی پیشکش کرتا ہے۔ ہم فوج کے ارکان کے لیے محصولی معلومات (انگریزی میں) کی پیش کش کرتے ہیں تاکہ آپ کو سمجھنے میں مدد ملے کہ کیسے یہ فراہمیاں آپ اور آپ کے محصولات کو متاثر کرتے ہیں، چاہے آپ حاضر سروس ہوں، ریزرو ہوں، یا ویٹرن ہوں۔

بین الاقوامی محصول دہندگان

بحیثیت ایک بین الاقوامی شخصی محصول دہندہ (انگریزی میں) جس کا انحصار چاہے آپ امریکی شہری ہوں، ایک رہائشی تارکِ وطن (انگریزی میں)ہوں، یا ایک غیر رہائشی تارکِ وطن (انگریزی میں)ہوں۔

اگر آپ امریکی شہری یا رہائشی تارکِ وطن ہیں، تو آپ کی دنیا بھر کی آمدنی امریکی انکم ٹیکس کے تحت ہے، چاہے آپ کہیں بھی رہائش پذیر ہوں۔

غیر رہائشی تارکِ وطن سے صرف ان کی اس آمدنی پر محصول لیا جائے گا جن کے ذرائع ریاست ہائے متّحدہ میں ہیں اور اس آمدنی پر جس کا تعلّق ریاستہائے متحدہ امریکہ میں تجارت کرنے یا کاروبار کرنے سے ہے۔

آپ کے کاروبار کو فائل کرنا

آپ کو کیا فائل کرنے کی ضرورت ہے

آجر شناختی نمبر

زیادہ تر کاروبار – اور تمام آجران – کو اپنے محصولات فائل کرنے کے لیے – ایک آجر شناختی نمبر (انگریزی میں)، EIN کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ EIN کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں اور اپنا نمبر فوراً حاصل کر سکتے ہیں۔

کاروباری محصولات

آپ کے کاروبار کا ڈھانچہ (انگریزی میں) تعیّن کرتا ہے کہ کیا کاروباری محصولات (انگریزی میں) آپ کو لازمی طور پر ادا کرنے چاہئیں۔

یاد رکھیں، آپ کو لازمی طور پر اپنی آمدنی پر باقاعدہ تخمینہ لگائی گئی ادائیگیاں (انگریزی میں) کرکے محصولی سال کے دوران محصولات کی ادائیگی کرنی چاہیئے۔

کاروباری محصول آمدنی

تمام کاروباروں کو سوائے شراکت داریوں کے لازمی طور پر سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنا چاہیئے۔ شراکت داریاں ایک معلوماتی ریٹرن فائل کرتی ہیں۔

اپ جو بھی فارم استعمال کریں اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کا کاروبار کیسے منظم کیا گیا ہے۔ یہ جاننے کے لیے کہ آپ کے تشکیل کردہ کاروباری ادارے کی بنیاد پر آپ کو کون سے فارم لازمی طور پر فائل کرنے چاہئیں کاروباری ڈھانچوں (انگریزی میں) سے رجوع کریں۔

روزگار محصولات

اگر آپ کے ملازمین ہیں تو آپ کو روزگار محصولات (انگریزی میں)کی ادائیگی کرنے کی ضرورت ہو گی۔ روزگار محصولات میں شامل ہیں:

  • سوشل سیکیورٹی اور میڈی کیئر ٹیکسز
  • وفاقی انکم ٹیکس ود ہولڈنگ
  • وفاقی بے روزگاری محصول

ایکسائز ٹیکسز

آپ کو ایکسائز ٹیکس (انگریزی میں) ادا کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے اگر آپ کا کاروبار:

  • مخصوص مصنوعات تیار کرتا ہے یا فروخت کرتا ہے
  • مخصوص اقسام کے کاروبار کرتا ہے
  • مخصوص اقسام کے آلات، سہولتیں، یا مصنوعات استعمال کرتا ہے
  • مخصوص خدمات کے لیے ادائیگی وصول کرتا ہے

بین الاقوامی کاروبار

ریاستہائے متحدہ امریکہ میں سرگرمیوں کے ساتھ غیر مُلکی کاروبار، ریاستہائے متحدہ امریکہ سے باہر سرگرمیوں کے ساتھ مُلکی کاروبار، لازمی طور پر بین الاقوامی کاروبار (انگریزی میں)کے لیے مخصوص تقاضوں کو پورا کرنا چاہیئے۔

اپنا ٹیکس ریٹرن تیار کرنے کے لیے مدد حاصل کریں

اہل محصول دہندگان کے لیے مفت محصولی مدد

ہمارے IRS سے تصدیق شدہ محصولی تیاری کے رضاکارانہ پروگرامز (انگریزی میں)کے ذریعے قومی سطح پر 10,000 سے زیادہ مقامات پر مفت محصولی مدد انفرادی طور پر دستیاب ہے۔ آپ بذریعہ آن لائن IRS (انگریزی میں) مفت فائل بھی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

رضاکارانہ انکم ٹیکس معاونت

رضاکارانہ انکم ٹیکس معاونت (VITA) پروگرام مفت بنیادی انکم ٹیکس ریٹرن کی تیاری کی پیش کش کرتا ہے ان لوگوں کی مدد کے لیے جو کہ رکھتے ہیں:

  • پست سے معتدل آمدنیاں
  • معذوریاں
  • محدود انگریزی استعداد

بزرگ افراد کے لیے محصولی مشاورت

بزرگ افراد کے لیے محصولی مشاورت (TCE) پروگرام تمام محصول دہندگان کے لیے مفت محصولی مدد کی پیش کش کرتا ہے، خاص طور پر وہ لوگ جن کی عمر 60 سال اور اس سے زائد ہے۔ پینشنوں اور ریٹائرمنٹ سے متعلق وہ سوالات جن کا بزرگ افراد نے پہلے کبھی سامنا نہیں کیا، TCE ایسے معاملات میں مہارت رکھتا ہے۔

محصولی ماہر سے پیشہ ورانہ مدد لیں

اگر آپ کو ٹیکس ریٹرن تیار کرنے میں کسی کی ضرورت درپیش ہے، تو آپ محصولی ماہر کا انتخاب (انگریزی میں)بھی کر سکتے ہیں۔

یہ ایک اہم فیصلہ ہے۔ آپ اپنی انتہائی ذاتی معلومات کے ساتھ اپنے محصولی ماہر پر بھروسہ کرتے ہیں۔ وہ آپ کی شادی، آپ کی آمدنی، آپ کے بچوں، آپ کے سوشل سیکیورٹی نمبروں اور آپ کی مالیاتی زندگی کی تفصیلات کے بارے میں جانتے ہیں۔

زیادہ تر محصولی ماہرین بہترین خدمات فراہم کرتے ہیں۔ لیکن یہ ممکن ہے کہ آپ کا ریٹرن تیار کرنے کے لیے غلط شخص کا انتخاب کیا جائے۔ ہماری محصول تیار کرنے والے کا انتخاب کرنے کے لیے مشورے (انگریزی میں) کی پڑتال کو یقینی بنائیں۔

ریفنڈز

براہِِ راست جمع کرنا

اگر آپ کے اوپر اس رقم کے ریفنڈ کا اطلاق ہوتا ہے جو آپ نے اپنے محصولات پر ادا کی ہے، تو فائل کرتے وقت براہِ راست جمع کریں (انگریزی میں) کا انتخاب کریں۔ یہ آپ کے ٹیکس ریٹرن کو حاصل کرنے کا تیز ترین طریقہ ہے۔ یہ مفت ہے، اور یہ محفوظ ہے۔

آپ تین بینک اکاؤنٹس تک میں اپنا ریفنڈ براہِ راست جمع کرا سکتے ہیں۔ جب آپ براہِ راست جمع کرنا استعمال کرتے ہیں، تو آپ کے کاغذی چیک چوری ہونے یا کھونے کا کوئی خطرہ نہیں ہوتا ہے۔

اپنا ریفنڈ ٹریک کریں

میرا ریفنڈ کہاں ہے؟ (انگریزی میں) ایک آن لائن ٹول ہے جو آپ کے ٹیکس ریفنڈ کو ٹریک کرے گا۔ ٹول کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو اپنے سوشل سیکیورٹی نمبر یا IITN، آپ کی فائلنگ کی کیفیت اور آپ کے ریفنڈ کی بالکل درست رقم کی ضرورت پڑے گی۔

زیادہ تر ریفنڈز ہم 21 دنوں کے اندر جاری کرتے ہیں آپ کو صرف ہمیں فون کرنا چاہیئے اگر:

  • آپ نے 21 دنوں سے زیادہ عرصے پہلے اپنا ٹیکس ریٹرن e-filed کیا تھا
  • آپ نے اپنا کاغذی ریٹرن بذریعہ ڈاک 6 ہفتے پہلے بھیجا تھا
  • میرا ریفنڈ کہاں ہے؟ کا ٹول آپ کو بتاتا ہے کہ IRS سے رابطہ کریں

ادائیگی کے اختیارات

آپ اپنے محصولات آن لائن، بذریعہ فون یا اپنی موبائل ڈیوائس سے IRS2Go app (انگریزی میں)استعمال کرتے ہوئے ادا کر سکتے ہیں۔ مزید جاننے کے لیے ہمارے ادائیگیاں (انگریزی میں) صفحے کا دورہ کریں۔

IRS سے مدد حاصل کریں

محصولی جعل سازیاں

جعل ساز آپ کی رقم یا آپ کی ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ محتاط رہیں اور محصولی جعل سازی کے جھانسے میں نہ آئیں (انگریزی میں)۔

IRS کبھی بھی نہیںکرے گا:

  • آپ کی ذاتی یا مالیاتی معلومات پوچھنے کے لیے ای-میل، ٹیکسٹ پیغام یا سوشل میڈیا کے ذریعے آپ سے رابطہ۔
  • فوری ادائیگی کے تقاضے کے لیے فون۔ عام طور پر، اگر آپ پر محصولات واجب الادا ہیں تو IRS پہلے آپ کو بذریعہ ڈاک بل بھیجے گا۔
  • تقاضہ کرنا کہ آپ مخصوص ادائیگی کا طریقہ کار استعمال کریں جیسے پری پیڈ ڈیبٹ کارڈ، گفٹ کارڈ یا وائر ٹرانسفر۔
  • عدم ادائیگی پر پولیس یا قانون نافذ کرنے والوں کے ذریعے آپ کو گرفتار کرنے کی دھمکی دینا۔
  • آپ کے ڈرائیونگ لائسنس، کاروباری لائسنس، یا امیگریشن کی حالت چھیننے کی دھمکی دینا۔ اس طرح کی دھمکیاں عام حربے ہیں جو متاثریں کو پھنسانے کے لیے جعل ساز فنکاروں کا استعمال کرتے ہیں۔
  • آپ کو سوال کرنے یا آپ کے ذمّہ واجب الادا رقم پر اپیل کرنے کا موقع دیئے بغیر آپ سے ادائیگی کے لیے تقاضہ کرنا۔
  • آپ کو یہ بتانے کے لئے فون کرنا کہ آپ کو اس محصول کی واپس ادائیگی ہو رہی ہے جس کی آپ توقع نہیں کرتے ہیں۔

شناخت کی چوری

محصول سے متعلق شناخت کی چوری اس وقت ہوتی ہے جب کوئی آپ کی ذاتی معلومات چراتا ہے – جیسے آپ کا سوشل سیکیورٹی نمبر یا ITIN – محصول کی واپس ادائیگی فائل کرنے کے لئے اور ایک جعل ساز ریفنڈ کا دعویٰ کرنا۔

جانیے شناخت کی چوری کی علامات (انگریزی میں) اور فوری کاروائی کیجیے اگر آپ اپنے ڈیٹا اور شناخت کی حفاظت کرنے میں متاثر ہوئے ہیں۔

تباہ کاری چھوٹ

جب وفاقی طور پر اعلان کردہ تباہ کاری ہو، تو ہم افراد اور کاروباروں کو مالی طور پر بحالی میں مدد دینے کے لیے تباہ کاری معاونت اور ہنگامی چھوٹ (انگریزی میں) فراہم کرتے ہیں۔

ہم مشوروں کی بھی پیش کش کرتے ہیں کہ کیسے تباہ کاری کے لیے تیاری کی جائے (انگریزی میں) تاکہ آپ اپنا، اپنے خاندان کا اور اپنے کاروبار کا تحفظ کر سکیں۔

محصول دہندہ حمایتی خدمت

محصول دہندہ حمایتی خدمت (TAS) ایک خود مختار ادارہ ہے IRS کے اندر جو محصول دہندگان کی مدد کرتا ہے اور محصول دہندگان کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے۔ TAS آپ کو مدد کی پیش کش کرتا ہے اگر:

  • اگر آپ کا محصول مسئلہ مالی مشکل کا باعث بن رہا ہے
  • آپ نے کوشش کی ہے اور IRS کے ساتھ اپنا معاملہ حل کرنے کے قابل نہیں ہوئے ہیں، یا
  • آپ سمجھتے ہیں کہ کوئی IRS نظام، عمل، یا طریقہ کار بالکل اس طرح کام نہیں کر رہا ہے جیسے اسے کرنا چاہیئے۔

اگر آپ TAS معاونت کے اہل قرار پاتے ہیں، جو کہ مفت ہے، تو وہ آپ کی ہر ممکنہ مدد کریں گے۔

وزٹ کریں  محصول دہندہ حمایتی خدمت (انگریزی میں) آن لائن یا فون کریں 877-777-4778۔

کم آمدنی محصول دہندہ کلینک

کم آمدنی محصول دہندہ کلینکس (LITCs) IRS اور TAS دونوں کی جانب سے خود مختار ہیں۔ LITCs ان افراد کی نمائندگی کرتے ہیں جن کی آمدنی ایک مخصوص سطح سے نیچے ہے اور جن کو IRS کے ساتھ محصولی مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔

LITCs ان میں محصول دہندگان کی نمائندگی کر سکتے ہیں:

  • محاسبے،
  • اپیلیں، اور
  • IRS کے سامنے اور عدالت میں محصول کی وصولی کے تنازعات۔

اگر انگریزی آپ کی ثانوی زبان ہے، تو LITCs محصول دہندگان کے حقوق اور ذمہ داریوں کے بارے میں مختلف زبانوں میں معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔

LITC خدمات مفت یا معمولی فیس کے عوض پیش کی جاتی ہیں۔

مزید معلومات یا اپنا نزدیکی LITC جاننے کے لیے، وزٹ کریں کم آمدنی محصول دہندہ کلینکس (انگریزی میں) یا ڈاؤن لوڈ کریں IRS Publication 4134, Low Income Taxpayer Clinic List (انگریزی میں)PDF (PDF)۔ IRS کو اس ٹول فری 800-829-3676 پر فون کر کے آپ اس اشاعت کی ایک نقل مفت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

آپ کے محصول کی معلومات

اپنا محصول کھاتہ دیکھیں

آپ کا IRS (انگریزی میں) کھاتہ آپ کو آپ کے وفاقی محصولی کھاتے کے بارے میں معلومات تک محفوظ رسائی فراہم کرتا ہے۔ اپنے محصولی ریکارڈز تک آن لائن رسائی کے لیے اپنا کھاتہ استعمال کریں، اپنی ادائیگی کی سرگزشت کا جائزہ لیں، اور رواں سال کے ٹیکس ریٹرن سے معلومات ملاحظہ کریں جیسے آپ نے ان کی اصل میں فائل کیا تھا۔

اپنے محصولات کا تحریری ریکارڈ حاصل کریں

اگر آپ کو اصلی ٹیکس ریٹرن معلومات کی ضرورت ہے، تو ٹرانسکرپٹ حاصل کیجیے (انگریزی میں)استعمال کیجیے۔ آپ کا تحریری ریکارڈ آپ کے ٹیکس ریٹرن سے زیادہ تر لائن آئٹمز دکھاتا ہے۔ IRS کو اپنی شناخت ثابت کرنے کے لئے – اگر آپ کو اپنے AGI کی ضرورت ہے – یا مجموعی آمدنی کو ایڈجسٹ کیا ہے تو آپ اس کو اپنے تحریری ریکارڈ میں جان سکتے ہیں۔

آپ کے محصول سے متعلق سوالات کے جوابات

Tax Topics

ہم Tax Topics (انگریزی میں) کی ایک فہرست متعین کرتے ہیں جو کاروباروں اور افراد کے لیے عام محصولی معلومات فراہم کرتے ہیں۔ Tax Topics ہسپانوی، چینی(روایتی)، کورین، روسی اور ویتنامیمیں دستیاب ہیں۔

متعامل محصول مددگار

ہمارا متعامل محصول مددگار (انگریزی میں) ایک آن لائن ٹول ہے جو آپ کے محصول سے متعلق قانونی سوالات کے جواب دے گا۔ یہ وسیع موضوعات کا احاطہ کرتا ہے، بشمول:

  • کون سی آمدنی قابلِ محصول ہے
  • آیا آپ مخصوص ٹیکس کریڈٹس کے اہل ہیں
  • آپ کی فائلنگ کی حالت کا کیسے تعیّن کیا جائے
  • آپ کے ٹیکس ریٹرن پر کون زیر کفالت ہونے کا دعویٰ کر سکتا ہے

حاصل شدہ آمدنی ٹیکس کریڈٹ مددگار

اگر آپ نے پچھلے سال کام کیا لیکن کم یا معتدل آمدنی حاصل کی، تو آپ حاصل شدہ آمدنی ٹیکس کریڈٹ (EITC) (انگریزی میں)کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔ ٹیکس کریڈٹ کے ساتھ آپ ابھی بھی ریفنڈ حاصل کر سکتے ہیں اگر آپ پر کوئی محصول واجب الادا نہیں ہے۔

یہ ملاحظہ کرنے کے لیے کہ آیا آپ اہل ہیں EITC (انگریزی میں) معاون ٹول استعمال کریں۔

ترجمانی کی خدمات

اگر آپ IRS.gov پر اپنے ٹیکس سوالات کے جوابات تلاش نہیں کر پا رہے، تو ہم پیشہ ور ترجمانوں کی مدد سے آپ کو 350 سے زائد زبانوں میں مدد فراہم کرسکتے ہیں. ہسپانوی زبان میں معاونت کے لیے، 1040-829-800 پر کال کریں۔ دیگر تمام زبانوں کے لیے، 833-553-9895 پر کال کریں۔  آپ ایک آی آر ایس (IRS) معاون سے رابطے میں ہو جائیں گے جو کہ: